پاکستان اور بھارت کے درمیان اخلاقیات کافرق ہے،ناصر جنجوعہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان اخلاقیات کافرق ہے،ناصر جنجوعہ

اسلام آباد (آن لائن) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام بنیادی ایشوز پر بھارت سے بات چیت کا خواہاں ہے مگر بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے صورتحال کو بگاڑ رہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی حالات کے تناظر میں بھارت اپنا طرز عمل تبدیل کرے صورتحال اس کیلئے پریشان کن ہوسکتی ہے بھارت کی کھلی جارحیت کے باعث جوانوں کی شہادت اب ناقابل برداشت ہے آخر ہم کب تک جوانوں کے جسد خاکی اٹھائیں گے پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے اور اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے دنیا ہماری پوزیشن سمجھے پاکستان اور بھارت کے درمیان اخلاقیات کافرق ہے ۔

ناصر جنجوعہ

مزید : کراچی صفحہ اول