بینظیر بھٹو کی برسی پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

بینظیر بھٹو کی برسی پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

نوڈیرو(اسٹاف رپورٹر)مسلم ممالک کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بینظیربھٹو کی دسویں برسی آج گڑھی خدابخش بھٹو میں منائی جائیگی ، ملک بھر سے کارکنان کے قافلے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ گئے ، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق مسلم ممالک کی پہلی وزیراعظم و پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی آج گڑھی خدا بخش بھٹو میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائی گی جبکہ برسی کی تقریب پیپلزپارٹی کے جانب سے شہداء کے مزارات کے احاطے میں بنائے گئے پنڈال میں دن 1بجے جلسہ عام ہوگا جس سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ،کوچیئرمین آصف علی زردار ی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ودیگر مقررین خطاب کر ینگے، جو بھٹو ہاؤس نوڈیرو پہنچ گئے ،جلسہ گاہ اور اسٹیج کی تیاری کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں پنڈال میں لاکھوں کے تعداد میں لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہے جبکہ پنڈال اور اسٹیج کوپارٹی کے پرچموں،بینروں قائدین کے تصاو یر سے سجادیاگیاہے ،جبکہ سکیورٹی کیلئے 10 ہزارپولیس اہلکارجن میں 300پولیس کمانڈوز،300ٹریفک اہلکار،200لیڈی اہلکارا و رینجرز کے جوان گڑ ھی خدابخش بھٹومیں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

بینظیر برسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے آج(بدھ)27دسمبر کومحترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پرعام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی برسی پر آج(بدھ)سندھ میں عام تعطیل ہوگئی، جس کے نتیجے میں سندھ حکومت اور اس کے ذیلی ادارے بندرہیں گے۔قبل ازیں محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو بینظیر بھٹو کی 10 ویں برسی پر چھٹی کی سمری ارسال گئی تھی جسے وزیراعلی سندھ نے منظور کرلیا۔

) حکومت سندھ نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کی منظوری دے دی،(آج) سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بینظیر بھٹو کی 10 ویں برسی پر عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے چھٹی کی سمری ارسال کی جسے وزیراعلی سندھ نے منظور کرلیا۔(آج) بدھ کو سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول