پاکستان تحریک انصاف کا وژن صرف ترقی نہیں عوام کی بیداری بھی ہے :ضیا ائاللہ بنگش

پاکستان تحریک انصاف کا وژن صرف ترقی نہیں عوام کی بیداری بھی ہے :ضیا ائاللہ ...

کوہاٹ(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کا وژن صرف ترقی نہیں عوام کی بیداری بھی ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کئی سالوں کی مسلسل کوششوں سے آج پاکستانی قوم بیدار ہو چکی ہے اب پاکستان میں کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کے لیے جیل کے بغیر کوئی جگہ نہیں آج عمران خان کی جدوجہد کی وجہ سے تمام ادارے آزاد ہو چکے ہیں آزاد عدلیہ نے ملک کے طاقتور وزیر اعظم کو نااہل قرار دے کر گھر بھیج دیا ہے یہ تبدیلی نہیں تو کیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی اور ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین ضیاء اللہ بنگش نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ضیاء اللہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاست دانوں نے کرپشن‘ کمیشن خوری اور اپنوں کو نوازنے کا نام سیاست رکھا ہوا تھا اور چند مخصوص خاندان پاکستان کی سیاست پر مسلط ہو کر باریاں لے رہے تھے مگر خان صاحب نے اس قوم کے نوجوانوں کو بیدار کر کے بتا دیا کہ اب کسی کو اس ملک کے اثاثوں کو لوٹنے نہیں دیں گے کرپشن کرنے والوں اور کمیشن خوروں کے لیے جیلوں کے سوا کوئی جگہ نہیں ہو گی اور آج ساری قوم نے دیکھ لیا ہے کہ ملک کے طاقتور ہستی کہلانے والے اور تین بار وزیر اعظم بننے والے کو عدلیہ نے نااہل قرار دے کر گھر بھیج دیا خیبر پختونخوا میں کرپشن کے حوالے سے ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ ہم یہ دعویٰ تو نہیں کرتے کہ ہماری حکومت نے کرپشن کا خاتمہ مکمل طور پر کر دیا ہے مگر یہ دعویٰ ضرور کرتے ہیں کہ ہماری حکومت نے کرپشن کرنا مشکل بنا دیا ہے پہلے ٹھیکوں میں بندر بانٹ ہوتی تھی اربوں کھربوں کے ٹھیکے منظور نظر افراد کو دے کر کمیشن لی جاتی تھی ہماری حکومت نے ان ٹینڈرنگ کا نظام رائج کیا اور تمام سسٹم کمپیوٹرائزڈ کر دیا محکموں سے سیاسی مداخلت مکمل ختم کر دی ہے آج ایک ایم پی اے احتساب‘ نیب اور اینٹی کرپشن کی موثر کاررائیوں سے کھربوں روپے کی ریکوری کی گئی ہے اور ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں ہوتی ہیں آج کوھاٹ سمیت صوبہ بھر میں جگہ جگہ ڈپٹی کمشنرز کھلی کچہریاں لگا رہے ہیں جہاں پر تمام محکموں کے افسران موجود ہوتے ہیں اور عوام بغیر کسی دباؤ کے اپنی شکایات بیان کرتے ہیں اور جن پر فوری کارروائی ہوتی ہے کوھاٹ میں ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ اس وقت ضلع کوھاٹ سمیت حلقہ 38 میں اربوں روپے کی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہیں کئی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی مکمل ہونے کے قریب ہیں اگر سابقہ ادوار میں کوھاٹ کے عوام کی حقیقی ترقی کے لیے کام کیا جاتا تو آج تنے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا ہم نے الیکشن میں عوام سے جو بھی وعدے کیے ان کو پورا کر کے دکھائیں گے اور ثابت کریں گے کہ تبدیلی کا جو نعرہ ہم نے لگایا تھا وہ تبدیلی لے آئے ہیں کوھاٹ میں تحریک انصاف پر عوام کے اعتماد کے حوالے سے ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد دیکھ لیں اس وقت کوھاٹ میں ضلع ناظم تحریک انصاف کا ہے ایک تحصیل میں تحصیل ناظم تحریک انصاف کا ہے اور لوگ بڑی تیزی سے دوسری پارٹیوں کو خدا حافظ کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ 2018 کے انتخابات میں جب دوسری پارٹیوں کے لیے یہ مسئلہ ہو گا کہ ٹکٹ لینے کے لیے کوئی آئے جبکہ تحریک انصاف کو یہ پریشانی ہو گی کہ وہ ٹکٹ کس کو دے کیوں کہ اس وقت اللہ کی مہربانی سے تحریک انصاف ایک ایسی قوت بن چکی ہے جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہو رہے ہیں کیوں کہ عوام جان چکی ہے کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو اس پریشان حال قوم کو مصیبتوں اور مصائبوں سے مہنگائی اور بے روزگاری کے اور بیرونی قرضوں کے دلدل سے باہر نکالتے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر