ٹانک میں ویلج ونیبرہڈ کونسل میں خالی آسامیوں کے انٹرویو منسوخ

ٹانک میں ویلج ونیبرہڈ کونسل میں خالی آسامیوں کے انٹرویو منسوخ

ٹانک(نمائندہ خصوصی) چیف سیکرٹری کے پی کے اور ڈپٹی کمشنر ٹانک کے ہدایات کے تحت منگل کے روز ویلج و نیبرہڈ کونسل میں خالی آسامیاں پرکرنے کیلئے ہونے والے انٹرویو ضلع ناظم ٹانک مصطفی خان کنڈی نے کینسل کردےئے جس کی وجہ سے دوردراز علاقوں سے انٹرویو کے لئے آنے والے امیدواروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عرصہ دراز سے التواء کا شکار ویلج و نیبرہڈ کونسل میں خالی آسامیوں کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ ٹانک نے 26 دسمبر 2017 کی تاریخ مقرر کی تھی جس کے لئے سینکڑوں امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں لیکن اچانک بغیر کسی وجوہات کے ضلع ناظم ٹانک مصطفی خان کنڈی نے ہونے والے کلاس فور انٹر ویو کینسل کردےئے جس کی وجہ سے دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے امیدواروں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اس غیر قانونی اقدام کے خلاف سینکڑوں امیدواروں اور ویلج و نیبر ہڈ ناظمین نے ضلع کونسل عمارت کے ا ندر احتجاجی دھرنا دیا احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم ضلع ناظم ٹانک مصطفی خان کنڈی کے ا س غیرقانونی اور غیر اخلاقی اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس جرم کے مرتکب ہونے والے افراد غریب کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھیننا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس غیر قانونی اقدام کا نوٹس لینا چاہیے مظاہرین نے کہا کہ آج انٹرویو کیلئے کوئی ایک تاریخ مقرر کی جائے تاکہ اس مرحلے کو خوش اسلوبی سے طے کیا جاسکے بصورت دیگر پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے دریں اثناء حتجاج کرنے والے امیدواروں کے نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر ٹانک راجہ فضل خالق کے ساتھ ملاقات میں ضلع ناظم ٹانک مصطفی کنڈی کے خلاف اپنے تحفظات سے آگاہ کیا نمائندہ وفد کی ڈپٹی کمشنر ٹانک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ٹانک سے طویل مذاکرات کے بعد30 دسمبر 2017 کو کلاس فور خالی آسامیوں کے انٹرویو ڈی سی آفس میں ہوں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر