یونیورسٹی آف انجینئرنگ اورپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں مفاہمت

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اورپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں مفاہمت

پشاور(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے گذشتہ روز ایک مفاہمت کی یا داشت پر دستخط کئے۔جس کے تحت انجینئرنگ یونیورسٹی کے نیشنل اسٹیٹیوٹ آف اربن انفراسٹکچر اینڈ پلاننگ کے ماہرین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے لیبارٹریوں اور آلات کی بین الاقوامی معیار کے مطابق کوالٹی ایشورنس کیلئے چانچ بڑتال کرینگے۔ اسکے علاوہ جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے میں بھی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی مدد کرینگے۔مفاہمت کی یا داشت پر انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اور سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نظام الدین نے دستخط کئے ۔اس موقع پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینئر بہرہ مند خان ، انجینئرنگ یونیورسٹی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر راشید ریحان، ڈائریکٹر نیشنل اسٹیٹیوٹ آف اربن انفراسٹکچر اینڈ پلاننگ نے مفاہمت کی یاداشت کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نظام الدین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی کا شمار انجینئرنگ کے شعبے میں بہترین اداروں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت کی یاداشت کے تحت انجینئرنگ یونیورسٹی کے ماہرین؍محققین اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام مل کر کام کریں گے تا ان کی مدد سے جدید ٹیکنالو جی کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں شامل کیا جاسکے اور درپیش مختلف مسائل پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کیلئے انجینئرنگ یونیورسٹی کے مہارین کے ذریعے سیمنار ز اور ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ انکی انجینئرنگ کے حوالے سے صلاحیتوں کو بہتر کیا جاسکے۔ انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا اس طرح کے معاہدوں سے یونیورسٹی کے ماہرین کو اداروں کیساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملتا ہے اور اپنی تحقیق کو بروکار لاکر ملکی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع ۔ اس موقع پرانجینئرنگ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر نور محمد، رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم ، ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر عبدلشکوردیگر فیکلٹی ممبرز اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفیسرز بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر