بٹ خیلہ میں واپڈا کے دفتر کی عدم موجودگی ،صارفین کو مشکلات

بٹ خیلہ میں واپڈا کے دفتر کی عدم موجودگی ،صارفین کو مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ میں محکمہ واپڈاکے دفترکے عدم موجودگی صارفین کوسخت مشکلات کاسامنا محکمہ واپڈاکے اعلیٰ حکام نوٹس لیں صارفین کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ مالاکنڈایجنسی کاصدرمقام ہے اوربڑی سیاسی مرکزہے مگرمالاکنڈکے منتخب ممبران اسمبلی کی غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے بٹ خیلہ میں محکمہ وا پڈاکے دفترنہ ہونے کی وجہ سے لوگ مجبوراً گاؤں خارکارخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کوانے جانے میں سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے ۔علاقے کے صارفین نے محکمہ واپڈاکے مرکزی چئیرمین وفاقی وزیرواپڈااورصوبائی چیف خیبرپختونخواسے مطالبہ کیاہے کہ وہ یہاں کے عوام کودرپیش مسائل کوحل کرنے کیلئے فوری طورپربٹ خیلہ میں محکمہ واپڈاکے دفترکاقیام عمل میں لایاجائے تاکہ صارفین کوانے جانے میں مشکلات کاسامنا نہ ہو۔