تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ،یونس خان

تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ،یونس خان

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل سخرہ گھڑئی کے رہنماء ملک محمد یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 2018کے الیکشن میں کلین سویپ کریگی اور صوبائی وزیر محمود خان ایک مرتبہ پھر اس حلقے سے صوبائی وزیر ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بہتر کارکردگی پر عوام کی دل جیت چکے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جو کام پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے صوبے میں اور صوبائی وزیر محمود خان نے مٹہ میں کئے ہیں وہ ایک ناقابل فراموش ریکارڈ ہے جس کی وجہ سے عوام کی اعتماد صوبائی وزیر محمود خان اور پاکستان تحریک انصاف پر فولاد کی طرح مضبوط ہوچکی ہے جو اب مخالفین کی منفی اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈوں سے عوام کی دلوں سے نہیں نکل سکتی انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر محمود خان مٹہ تحصیل کے دوردراز علاقوں میں ایسا ترقیاتی انقلاب برپا کیا ہے جس کی اس سے پہلے کسی نے تصور ہی نہیں کی تھی انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کی بعد اب صوبائی وزیر محمود خان یہاں پر عوامی ہیروں بن چکا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر