یونین کونسل گجرات کی تحصیل رستم میں شمولیت پر اہلیان گجرات سراپا احتجاج

یونین کونسل گجرات کی تحصیل رستم میں شمولیت پر اہلیان گجرات سراپا احتجاج

بخشالی(نمائندہ پاکستان) یونین کونسل گجرات کی تحصیل رستم میں شمولیت پر اہلیان گجرات سراپا احتجاج ،فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں مردان شہر بلاک اور بنی گالہ میں دھرنے کی دھمکی ،تفصیلات کے مطابق اہلیان گجرات نے یونین کونسل گجرات کی تحصیل رستم میں شامل کرنے کے فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں اب تک دوبارا احتجاجی ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جبکہ مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت یہاں کے عوام نے شہر مردان کو بلاک کرنے اور بنی گالہ میں احتجاجی دھرنا دینے کی دھمکی دی ہے اس احتجاج کے روح رواں انجنیئر یوسف زمان نے بخشالی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یو سی گجرات کو تحصیل رستم میں شمولیت کا فیصلہ زمینی حقائق اور اہلیان گجرات کے مفادات اور ترجیحات کے خلاف ہے اور یہ فیصلہ سراسر ناانصافی پر مبنی ہے کیونکہ اہلیان گجرات کی روزمرہ بود وباش کا انحصار مردان شہر پر ہے لہذا ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فیصلے کے واپس لینے تک بھرپور احتجاج کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ کئی ہفتوں پر محیط اس احتجاجی تحریک کے دوران نہ کسی منتخب نمائندے نے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ کیا نہ کوئی اور سرکاری اہلکار نے جبکہ یہ مسئلہ ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جسے ہم حاصلہ کئے بغیر چین سے نہیں بیٹیں گے اور ہماری جدوجہد اپنے مقاصد حاصل ہونے تک جاری رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر