ٹیکو نڈوں اکیڈمی اور جمرود کالج کے مابین مقابلے کا انعقاد

ٹیکو نڈوں اکیڈمی اور جمرود کالج کے مابین مقابلے کا انعقاد

جمرود(نمائندہ خصوصی)خیبرایجنسی کی تحصیل جمرودمیں تاج کمپلیکس ٹیکونڈوں اکیڈمی اور جمرودڈگری کالج ٹیکونڈوں اکیڈمی کے درمیان مقابلہ کا انعقاد ٹرینر محمدفاروق کے زیرنگرانی میں ہوا۔تاج ایجوکیشن کمپلیکس ٹیکونڈوں کی طرف سے ساجد اور نورحیات نے پہلی پوزیشن حاصل کی اسطرح جمرودڈگری کالج ٹیکونڈوں اکیڈمی کی طرف سے امین اور کامران نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں سرٹیفیکٹ اور انعامات تقسیم کی واضع رہے کہ جمرودخیبرایجنسی میں یہ واحد اکیڈمی ہے جس میں ٹیکونڈوں سیکھائی جاتی ہے اور نیشنل اورانٹرنیشنل مقابلوں کے لئے طلباء کو تیارکیا جاتاہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر