آل بونیر ماربل ٹرکس اونرز کی کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم

آل بونیر ماربل ٹرکس اونرز کی کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل بونیر ماربل ٹرکس او نرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ضلعی حکومت اور انتظامیہ کی کامیاب مذاکرات کے بعد پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان ۔ایسوسی اشن کے مطالبات منظور انتظامیہ نے لوڈ ٹرکوں کی دن بھر مصروف شاہراہوں پر عائید دفعہ 144 میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ ،جبکہ بغیر کسی قانونی جواز کے پر چہ نہ دینے اور کاٹلنگ روڈ بھاری گاڑیوں کے لئے کھولنے پر امادگی ظاہر کی ۔اس سلسلے میں ڈی سی بونیر کے دفتر میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹر عبیدواللہ ۔ایم پی اے مفتی فضل غفور ۔ڈی پی او ارشاد خان یوسفزئی ۔اے سی ڈگر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر ۔ٹرکس او نرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالستار بونیر وال ۔سیکرٹری شاہ فرین خان ۔مختیار خان اف سلطانو س سرفرست اعلی حاجی چنگئی اور کابینہ کے دیگر درجنوں عہدیداران سمیت بونیر ماربل ایسوسی ایشن کے صدر مراد خان ۔مائننگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران انجینر امان خان اور ایاز خان شریک ہوئے ۔ٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر نے اجلاس کو بتایا کہ ایم این اے شیراکبر خان کی مصالتی کوشیشوں کی وجہ سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران اس اجلاس میں شریک ہیں ۔بصورت دیگر چار سو ٹرکوں کو غیر معینہ مدت کے لئے سواڑی کے مرکزی شاہراہ پر کھڑ اکرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ٹرک پر کم یازیادہ لوڈ ماربل لیز میں لوڈ کیا جاتاہے جس کو راستے میں کم کرنا یا ٹؤدرست رکھنا کسی طرح انکی بس کی بات نہیں ہے ۔جس پر قدم قدم پر پولیس ٹرکوں کو روکھ کر بھاری جرمانے وصول اور ڈرائیوروں کو حوالات بند کیا جاتاہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ لوڈ ڈالنے اور غلط لوڈنگ کرنے کے لئے ماربل مائنز اور نرز کو جرمانہ کیا جائے گا ۔اور کسی بھی لیز اونرز کی تیسری غلطی سے لیز کینسل کیا جائے گا ۔تاہم ٹرکس اونرز ایسوسی ایشن کے عہداروں کو خبر دار کیا کہ ماضی میں بے قاعدہ لوڈ کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کو نقصان اٹھانا پڑ اہے لہذا مزید بے قاعدہ گی برداشت نہیں کی جائے گی اور قیمیتی انسانی جانوں کے لئے خطرہ بننے والے ٹرکس ڈرائیوروں کو جرمانہ کی بجائے سیدھا جیل بھیج دیاجائے گا ۔