چارسدہ ،کم عمری میں شادی کے نقصانات کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

چارسدہ ،کم عمری میں شادی کے نقصانات کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورو رپورٹ) کم عمری میں شادی کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی کے سلسلے میں چارسدہ میں ورکشاپ کا انعقاد۔ورکشاپ میں چارسدہ کے سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ صحافیوں نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں کم عمری میں شادی کے حوالے سے پریس کلب میں سیپ پاکستان کے تواسط سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آواز پروگرام کے فوکل پرسن و ریسورس پرسن کے علاوہ ضلع بھر کے سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ صحافیوں نے شرکت کی ،اس موقع پر ضلعی کونسل کے ممبر صفیہ نوروز ،رضیہ سلطانہ اور افسربانوں سمیت دیگر نے کم عمری کی شادی کے نقصانات پر بات کیں۔اس موقع پر پروگرام کے کو آرڈنیٹر نصرت آپا نے بھی کم عمر ی کی شادی کے نقصانات پر بات چیت کرتے ہوئے کم عمری کی شادی کے سماجی اور معاشرتی نقصات پر روشنی ڈالی۔ورکشاپ کے دوران مذہبی راہنماؤں سمیت قانون دانوں نے بھی کم عمری کی شادی کے حوالے سے مذہب میں ممانعت اورکم عمری میں نکاح پڑھانے والے نکاح حواں کے خلاف قانونی پہلوں پر روشنی ڈالی۔