پارا چنار میں فاٹا انضمام بارے دستخطی مہم شروع

پارا چنار میں فاٹا انضمام بارے دستخطی مہم شروع

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)فاٹا یوتھ جرگہ کی جانب سے فاٹا کے خیبر پختون خوامیں انضمام کے حوالے سے دستخطی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی جوانوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے انضمام کے حق میں دستخط کئے ۔فاٹا کا خیبر پختون خوا میں انضمام کے حوالے سے فاٹا یوتھ جرگہ کی جانب سے قبائلی علاقوں میں دستخطی مہم کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں پاراچنار میں پریس کلب کے سامنے دستخطی مہم میں کثیر تعداد میں قبائلی نوجوانوں ، اساتذہ ، پروفیسرز اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے فاٹا کا خیبر پختون خوا میں انضمام کے حق میں دستخط کئے ۔ اس موقع پر قبائلی نوجوانوں اساتذہ ، پروفیسرز اور دیگر افراد نے کہا کہ قبائلی عوام فاٹا کا کے پی کے میں انضمام کے حامی ہیں اور وقت آگیا ہے کہ فاٹا کو تاریکیوں سے نکال کر مین سٹریم میں شامل کیا جائے ۔فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کرم ایجنسی کے نائب صدر سید جمشید شیرازی ،ایف ایس او پاراچنار کے صدر سید اعجاز حسین اور جنرل سیکٹری سید نور حسین نے کہا کہ قبائل فاٹا کے انضمام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر