پاکستانی مسیح برادری اکثریتی بین الاقوامی فیصلوں کا احترام کریگی :بشپ آف پاکستان

پاکستانی مسیح برادری اکثریتی بین الاقوامی فیصلوں کا احترام کریگی :بشپ آف ...

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ملزمہ آسیہ مسیح کے متعلق عدالتی فیصلوں کا اخترام کیا جائیگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطین اسرائیل کے قضے میں کر دار پر بین الاقوامی برادری نے فیصلہ کرکے حق و سچ اور انصاف کا ساتھ دیا ہے ۔ پاکستانی مسیحی برادری اکثریتی بین الاقوامی فیصلوں کا اخترام کریگی ۔ مسیحی برادری نے تحریک پاکستان میں شانہ بشانہ شامل ہو کر وطن عزیز پاکستان کی تشکیل کیلئے انتھک جدو جہد کرکے قربانیاں دی ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہارای جی ایم اسلام آباد کے زیر اہتمام کوئٹہ چرچ حملے کے مذمت منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے مشترکہ خطاب کر تے ہوئے بشپ آف پاکستان آرنسٹ جیکب کی ہے ۔ اس موقع پر پادری آصف ایم سیموئیل ، ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان ، ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی ،جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا ہاشم خان نے بھی خطاب کیا ۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے بشپ آف پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے مکمل آزادی ہے اور تمام مسلمان ہم آہنگی اور رواداری کے ساتھ ہماری خوشی و غمی میں شریک رہتے ہیں ۔ بین المذاہب ہم آہنگی سے خوشگوار ماحول میں مذہبی رسومات کے ادائیگی کے ساتھ آفات کا مقابلہ کر تے ہیں ۔ مساجد و مدارس کے علاوہ دیگر مذاہب کے عبادتگاہوں کو نشانہ بنا کر دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد سے مذہبی منافرت پھیلانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن پاکستانی قوم بلا تمیز قوم و مذہب و مسلک دہشت گردوں کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کیلئے یکجاں ہیں ۔ سانحہ کوئٹہ میں 9افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ پچاس کے قریب زخمی ہو گئے لیکن مسیحی برادر ی نے اس المناک حادثے کا مقابلہ صبر ، بر داشت ، تحمل اور رواداری سے کر کے ثابت کر دیا کہ بین الاقوامی سازش کے مقابلے میں پاکستانی قوم یک آواز ہیں۔ مقررین نے پاکستانی سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کے گولیوں کے سامنے اپنے سینے تھان کر جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے ۔ بین المذاہب ہم آہنگی سے ملک کو تعمیری راہ پر گامزن کیا ہے ۔بشپ آف پاکستان آرنسٹ جیکب نے توہین رسالت کے الزام میں پھانسی کی سزا پانے والی آسیہ مسیح کے بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موصوفہ کے متعلق عدالتی فیصلوں کا مکمل اخترام کیا جائیگااور ایک دوسرے کے مذاہب کے اخترام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطین اسرائیل کے قضے میں کر دار پر بین الاقوامی برادری نے فیصلہ کرکے حق و سچ اور انصاف کا ساتھ دیا ہے ہے ۔ پاکستانی مسیحی برادری اکثریتی بین الاقوامی فیصلوں کا اخترام کریگی ۔ مسیحی برادری نے تحریک پاکستان میں شانہ بشانہ شامل ہو کر وطن عزیز پاکستان کی تشکیل کیلئے انتھک جدو جہد کرکے قربانیاں دی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر