بینظیر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرینگے،میرمشتاق حسین

بینظیر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرینگے،میرمشتاق حسین

مظفرآباد(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما و سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین نے کہا ہے کہ آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، آج کے دن بے نظیر بھٹو کا دسواں یوم شہادت شایان شا ن انداز میں منا کر ان کی عالمی و قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پر وقار تقریبات ، سمینار منعقد کیے جائیں گے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی پاکستان کے وقار دفاع جمہوریت مقبوضہ کشمیر کی آزادی دہشت گردی لا قانونیت کو ختم کر کے روشن خیال ترقی پسند اسلامی فلاحی ریاست بنانے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کا تسلسل تھی۔ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی عدلیہ کی آزادی اور میڈیا کی مضبوطی کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کشمیری عوام کی حقیقی ترجمان اور حق خود ارادیت کی علمبردار تھیں، پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد قائد عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر رکھی پاکستان کی تاریخ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ جیسے بڑے عالمی فورم پر اپنے پہلے خطاب میں نہ صرف کشمیریوں کی پر امن تحریک کی حمایت کی بلکہ کشمیر کی آزادی کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا تاریخی اعلان کیا یہ بھٹو جیسا زہین اعلیٰ پائے کا سیاستدان اور کشمیریوں کا یہی خواہ ہی کر سکتا تھا انشاء اللہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہی حل ہو گا، پیپلزپارٹی سے بڑھ کر کشمیریوں کی کون عزت کر سکتا ہے جب تک بھٹو اور بی بی شہید کا نظریہ زندہ ہے ہم جموں وکشمیر کی آزادی کی منزل سے ہمکنار ہو کر رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین نے گزشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ27دسمبر یوم تجدید عہد کا دن ہے اس روز پوری قوم تجدید عہد کرے گی کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جس مشن کی تکمیل کیلئے اپنی جان کی قربانی پیش کی اس مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔27دسمبرکو شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی عقیدت کے ساتھ منائیں گے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر