20سالہ نوجوان گردوں کے مرض میں مبتلا،علاج کیلئے امدادکی اپیل

20سالہ نوجوان گردوں کے مرض میں مبتلا،علاج کیلئے امدادکی اپیل

مظفرآباد(بیورورپورٹ)20سالہ نوجوان تین سالوں سے گردوں کے مرض میں مبتلا،8لاکھ سے زائد جمع پونجی خرچ کر چکے ،ہفتے بعد خون لگایا جاتا ہے،اتنی سکت نہیں رہی کہ مزید علاج کرواسکوں،نیلم صندوق کا رہائشی چوہدری بگو بیمار بیٹے چوہدری خاقان سمیت سنٹرل پریس کلب پہنچ آیا ،وزیراعظم آزادکشمیر،سپیکراسمبلی اورمخیرحضرات سے بیٹے کے اعلاج کیلئے اپیل ۔تفصیلات کے مطابق وادی نیلم صندوں کا رہائشی نوجوان چوہدری خاقان گزشتہ تین سالوں سے ڈئیلاسز کے مرض میں مبتلاہے چھ ماہ راولپنڈی اور چھ میں کراچی کے اسپتالوں میں علاج کیلئے گیا مگر صحت یاب نہ ہو سکا،گزشتہ روز سنٹرل پریس کلب میں چوہدری خاقان اور اس کے والد چوہدری بگو نے میڈیا نمائندوں کو اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ بیٹے کے علاج کیلئے 8لاکھ سے زائد رقم خرچ کر چکا ہوں اب ا تنی سکت نہیں رہی کہ مزید اعلا ج کرواسکوں ڈاکٹرز کے مطابق میرے بیٹے کے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں اور یہ نئے گردے ہی ڈالنے پڑیں گے میرے پاس جو جمع پونجی تھی خرچ کرچکا ہوں اور ہر ہفتے بعد خون بھی تبدیل کیا جاتا ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان،سپیکراسمبلی شاہ غلام قادر اور مخیرحضرات بیٹے کے علا ج معالجہ کیلئے میری مدد کریں تاکہ میرا نوجوان بیٹا صحت یاب ہو سکے۔نہوں نے کہا کہ قائد اعظم جیسی شخصیات قوموں کے لئے عظیم خداوندی ہوتی ہیں،ایسی شخصیات صدیوں کے بعد پیدا ہوتی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر