چکوال،چوہدری ارشدکا پی ٹی آئی کی بھرپور کمپین چلانے کاعندیہ
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونین کونسل پادشہان کے گاؤں لوہیسر میں راجہ طارق افضل کالس کی کاوشوں سے چوہدری ارشد نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں اپنے ڈیرے پر ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا او امیدوار برائے حلقہ PP-20 راجہ طارق افضل کالس کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور کمپین چلانے کا عندیہ دیا۔اس موقع پر PTI کے رہنما ملک فدا حسین،چوہدری اعجاز ڈھوک قادا،ملک لیاقت ڈھوڈااور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل جندبابو اشرف کے علاوہ معززین علاقہ،ورکرز اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ۔