کشمیر سنٹر لاہور میں ہونے والی کرپشن کے حوالہ سے ریفرنس احتساب کورٹ میرپور میں دائر
مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو نے کشمیر سنٹر لاہور میں ہونے والی کرپشن کے حوالہ سے ریفرنس احتساب کورٹ میرپور میں دائر کر دیا ہے یہ ریفرنس لاہور میں 140000000/-کروڑروپے کی لاگت کے کشمیر لبریشن سیل کے منصوبہ کشمیر سنٹر میں ہونے والی کرپشن کی نسبت تفتیش مکمل کرتے ہوئے چالان مکمل کر کے احتساب کورٹ میرپور میں دائر کیا گیا۔ یاد رہے کہ کشمیر سنٹر لاہور جو کہ کشمیر لبریشن سیل کا ایک پراجیکٹ تھا کی نسبت ہونے والی کرپشن کی نسبت حکومت کی طرف سے آمدہ ریفرنس پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے چیف انجینئر ز(وقت) و دیگر ملزمان کو کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ دوران تفتیش احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ و دیگر شواہد کی روشنی میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ملزم مذکوران نے مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعہ مشاورتی فرمز کو لاکھوں روپے کی غیر قانونی ادائیگی عمل میں لائی جس کی وجہ سے اس اہم منصوبہ کو سبوتاژ کیا گیا ۔محکمہ کی ملی بھگت کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا اور اس وقت تک پانچ کروڑ سے زائد کا نقصان قومی خزانہ کو پہنچ چکا ہے۔ دائر ریفرنس پر مزید سماعت آئنیدہ ماہ متوقع ہے۔
Ba