جہلم،دوکم سن بہنیں نہاتے ہوئے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں

جہلم،دوکم سن بہنیں نہاتے ہوئے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم (نامہ نگار )دو کم عمربہنیں نہاتے ہوئے دم گھٹنے سے جابحق ،تھانہ منگلا کی حدود میں واقع گاؤں ڈھوک اعوان کی دو بہنیں گیس گیزر لگا کر نہا رہی تھی ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ منگلا کی حدود میں واقع گاؤں ڈھوک اعوان کے رہائش امجد کی دو بیٹیاں اقراء اور صباجن کی عمریں بارہ اور تیرہ سال کے قریب تھی گیس گیزر لگا کر نہا رہی تھی کافی دیر تک باہر نہ نکلنے پر گھر والوں نے چیک کیا تو دونوں بہنیں بے ہوش پڑی ہوئی تھی جنہیں فوری طور پر دینہ ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گٗی لیکن وہ راستے میں ہی جابحق ہو گئی ڈاکٹروں کے مطابق موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے کیونکہ بچیاں گیس گیزر لگا کر نہا رہی تھی