ن لیگی حکومت نے عوام سے کیے تمام وعدے پورے کیے،رشیدخان

ن لیگی حکومت نے عوام سے کیے تمام وعدے پورے کیے،رشیدخان

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن پی پی9کے صدروممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کیے گئے انتخابی وعدوں کی تکمیل کررہی ہے لوڈشیڈنگ جیسے مسئلے پر مکمل طورپرقابو پالیا گیا اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیاگیا ہے سی پیک جیسا خطے کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایک ایسا کارنامہ ہے جس سے آنیوالی نسلیں بھی مستفید ہوتی رہیں گی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی آفس مغل آباد میں عوامی وفودسے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمدخان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے قائد محمدنوازشریف،شہبازشریف کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے اورآئندہ الیکشن میں بھی اسی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار تاریخی کارمیابی حاصل کرکے آئندہ حکومت بنائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر