وارڈ8میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے،ارشدمحمودقریشی

وارڈ8میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے،ارشدمحمودقریشی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ وبورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران وارڈکے عوام سے جووعدے کیے تھے ان کو پورا کردیاگیاہے جو تھوڑے بہت کام رہ گئے ہیں وہ بھی فنڈزملتے جلد ہی مکمل کرلیے جائیں گے عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر سیاست کررہے ہیں پوری وارڈ میں بلاتفریق سب کے کام کیے صفائی کے نظام سے لیکر پینے کے پانی کی فراہمی اور گلیوں نالیوں کی تعمیر ومرمت کے متعدد منصوبے مکمل کراچکا ہوں اب تک کروڑوں روپے کے فنڈز سے وارڈ8میں ترقیاتی کام مکمل کرائے جس سے عوام ریلیف پارہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی وارڈ کے دورہ کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ارشدمحمودقریشی نے کہا کہ ایم این اے ملک ابرار،ایم پی اے ملک افتخار،کینٹ بورڈ کے تعاون سے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر