عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں،لیاقت بلوچ

عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں،لیاقت بلوچ

دولتالہ(نامہ نگار) جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے میں ایک ہی جماعت کی حکمرانی ہے مگر عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے جا رہے ہیں،عوامی مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی قوت صرف اور صرف حقیقی عوامی نمائندگی کو ہی حاصل ہے ،ملک اس وقت نازک ترین صورتحال سے دوچار ہے اور حالیہ ملکی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو باہمی اتفاق و اتحاد سے ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،وہ گزشتہ روز وائس چیئرمین یونین کونسل دولتالہ و جماعت اسلامی حلہ پی پی4کے امیر مرزا محمد منیر کے صاحبزادے عثمان منیر مرزاکی دعوت ولیمہ میں شریک تھے اس موقع پرمیڈیا سے بات چیتکے دوراان کا کہنا تھا کہ ماڈل واقع حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اس کو سیاسی اغراض و مقاصد سے درکنار انصاف ہونا چاہئے اور میرٹ پر حقائق سامنے لائے جانے چاہئے،حکومت نے عام انتخابات کیلئے تمام تر آئینی اقدامات مکمل کر لئے ہیں الیکشن کا بروقت انعقاد ہونا چاہئے ،انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ عام انتخابات کیلئے تیار ہے اور بھرپور انداز میں حصہ لے گی ،قرآن و سنت کا نظام اپنا کر ہی ملک و قوم کو مسائل سے نجات مل سکتی ہے ،جماعت اسلامی ملک میں نظام عدم کو قائم کرکے قرآن و سنت کے مطابق نظام قائم کرے گی ،دعوت ولیمہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی،راجہ حمید ایڈووکیٹ،چوہدری محمد اشتیاق،راجہ محمد جواد،قاضی شوکت محمود،راجہ علی اصغر،شمس الرحمن سواتی،تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ساجد محمود،راجہ قاسم جاوید،راجہ طارق محمود،سید قلب عباس،راجہ ذوالفقار،راجہ عرفان عزیز ،یحیٰ فیض ایڈووکیٹ،سید ذاکر حسین شاہ،چوہدری ظفر محمود،راجہ نعیم نواز،راجہ طیب قریشی،شیخ محمد سلیم ،توصیف مبارک،چوہدری عابد ایڈووکیٹ،مرزا تجمل جرال،راجہ یاسر ،راجہ کاشف جنجوعہ،چوہدری آصٖف ایڈووکیٹ،شیخ طاہر اشفاق،طاہر محمود مغل،چوہدری جمشید،سابق ایس ڈی او محمد یعقوب،مقامی صحافی سید منور نقوی،عابد چوہدری،اسامہ مغل سمیت بڑی تعداد میں جماعت اسلامی ،دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،وکلاء اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر