قائد ڈے پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال میں شاندارآتش بازی

قائد ڈے پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال میں شاندارآتش بازی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یوم ولادت قائداعظم کے حوالے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر، ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ مہمان خصوصی کے طو رپر شریک ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ کمپلیکس میں رہائش پذیر افسران ، ان کی فیملیز ، بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناء حکومت پنجاب کی ہدایت پر یوم ولادت قائداعظم کی ایک ہفتہ تقریبات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر سایہ اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمپلیکس میں موجود مختلف دفاتر ، رہائشگاہوں کو مختلف برقی قمقموں سے سجایاگیا تھا۔ آتش بازی کے شاندار مظاہرے پر وہاں موجود افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر ڈی سی چکوال نے کہا کہ یوم ولادت قائداعظم کو منانے کا مقصد اس ملک اور قوم کیلئے ان کی خدمات اور احسانات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ان کے اصولوں پر عمل کر کے ملک اور قوم کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر