چکوال،ن لیگ کے سرکردہ رہنما راجہ طاہر تحریک انصاف میں شامل
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما چوہدری منصورکہوٹ،شاہد اقبال اور قاضی شعیب کی کاوشوں سے ن لیگ کے سرکردہ رہنما راجہ طاہر نے امیدوار برائے حلقہ PP-20 راجہ طارق افضل کالس کی موجودگی میں ن لیگ کے ساتھ 35 سالہ رفاقت کو خیر آباد کہہ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔عدنان شیخ اور راجہ طارق بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے ۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ختمِ نبوتﷺ کے معاملے پر ن لیگ نے جو کردار ادا کیا ہے اب کسی بھی باضمیر شخص کا ن لیگ کو ووٹ دینا ناممکن ہے۔