آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنا ہوگا،رضاکاظمی

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنا ہوگا،رضاکاظمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے ڈپٹی سیکریٹری رضاحسین کاظمی نے کہا کہ کراچی کا امن یہاں کے مقامی افراد سمیت پورے ملک کے مفاد میں ہے جسے مخصوص افرادکی خواہشات پر قربان نہیں کیا جاسکتا ،کراچی میں بحالی امن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور نہ کی گئیں تو اسکا خمیازہ کراچی کے عوام سمیت پورے ملک کو بھگتنا پڑے گا اور قیام امن پر خرچ کئے جانے والے اربوں روپے،سیکڑوں بے گناہوں کاخون اور انصاف کی آس میں ترستے متاثرین کی امیدیں اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں مٹی میں مل جائیں گی۔چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر فیڈرل بی ایریا سے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام امن کی بھاری ذمہ داری اکیلے فوج یا قومی سلامتی اداروں کیلئے اٹھانا دشوار کام ہے ،اسکے لئے سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ حکومت بنانے یا گرانے کیلئے اتحاد اور لوٹ مار کیلئے تو مفاہمت کی سیاست ہوجاتی ہے ، مگر ملک اور عوام کیلئے شہر بچانے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کو کوئی تیار نہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر