وکیل کے خلا ف مقدمے پر سندھ بار کونسل کی ہڑتال

وکیل کے خلا ف مقدمے پر سندھ بار کونسل کی ہڑتال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بار کونسل نے وکیل شمس الاسلام کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کیخلاف منگل کو عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا ۔سندھ بار کونسل نے وکیل شمس السلام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مذمت ہوئے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔سیکریٹری بار کونسل کا کہنا ہے کہ ہڑتال اور بائیکاٹ کا اعلان سندھ بار کونسل کی جانب سے کیا گیا ہے ۔گزشتہ دنوں سینئر وکیل شمس الاسلام کو پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا،پولیس نے سینئر وکیل شمس الاسلام کے دھمکی دینے اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا تھا۔یاد رہے کہ کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنیاور پولیس کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کرنے والے ایڈووکیٹ شمس الاسلام کی 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت ہوچکی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر