ریذیڈنٹ ایسوسیشنز مشتمل نمائندہ وفد کا ڈی ایچ اے ہیڈآفس کا دورہ

ریذیڈنٹ ایسوسیشنز مشتمل نمائندہ وفد کا ڈی ایچ اے ہیڈآفس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)ٍٍُْْْؐؐٓڈی ایچ اے کی تمام اہم ریذیڈنٹ ایسوسیشنز مشتمل ایک نمائندہ وفد نے ڈی ٰیچ اے ہیڈ آ فس کا دورہ کیا اور بعد میں ایڈ منسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈئیرشاہد حسن علی کی زیر صدارات منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کی جسمیں رہائشیوں کی فلاح و بہبود اور سہولیات سے متعلق امور اور انکے مختلف مسائل زیر غور آئے اور انکے حل کے لئے متعدد فعال اور بر وقت فیصلے کیے گئے۔ایڈمنسٹریٹر نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ ڈی ایچ اے کی انتظامیہ اور ریذیڈنٹ ایسوسیشنز کے مابین مسلسل اور متواتر رابطوں اور ملاقاتوں کے ذریعے ڈی ایچ اے رہائشیوں کی قیمتی آراء اور تجاویز کی روشنی میں شفاف. حقیقت پسندانہ اور عوام دوست پالیسیاں بہتر اور مؤثر طریقے سے مرتب کر سکتا ہے۔ایڈمنسٹریٹر نے اجلاس کو بتایا کہ ڈی ایچ اے ڈیفنس میں پانی کی قلت سے رہائشیوں کو درپیش گھمبیر مسئلے سے پوری طرح آگاہ ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے مسئلے کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں میں انکا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے نے اپنی مسلسل کاوشوں کی بدولت چیف منسٹر سندھ سے ڈی ایچ اے اور ڈی ایچ اے سٹی (سا ؤتھ اور نارتھ ) کے لئے 130ملین گیلن روزانہ پانی کا کوٹہ 2050تک کے لئے حاصل کر لیا ہے۔ جسے مستقبل میں کراچی واٹر بورڈ سے اپنے کوٹے کا پانی حاصل کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیفنس میں ایک ROپلانٹ فعال ہے جبکہ مزید ROپلانٹ لگانے کی حکمت عملی زیر غور ہے۔ مزید بریں ڈی ایچ اے ڈی سیلیینشن پلانٹ کو جلد فعال اور آپریشنل بنانے کے لئے پس پردہ کوششیں کر رہا ہے۔اجلاس میں رہائشیوں کی فلاح و بہبود اور مسائل سے متعلق مختلف امور بشمول ٹریفک مینجمنٹ'ڈیفنس میں بھکاریوں کے مسئلے اور سیکورٹی کے مسائل سے متعلق مختلف امور پر غور کیاگیا اور متعدد فیصلے کیے گئے۔ایڈمنسٹریٹر نے اجلاس کو بتایا کہ ڈی ایچ اے فیز 8میں ایک جدید قبرستان تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور ڈیفنس کے دیگر فیزوں میں نئے قبرستان قائم کرنے کے لئے حکمت عملی زیر غور ہے۔اس سے پہلے ریذیڈنٹ ایسوسیشنز کے ممبران کو ڈی ایچ اے سٹی کراچی کی فعال منصوبہ بندی'ترقیاتی پیش رفت اور مختلف فعال اقدامات پر ایک سیر حاصل اور جا مع بر یفنگ دی گئی ۔ اسکے علاقے ڈی ایچ اے سٹی فیز 8کی مربوط اور جامع ڈیولپمنٹ پر بریفنگ دی گئی وفد نے ترقیاتی کاموں کوانتہائی متاثر کن اور ترقی پسندانہ قرار دیا۔ اجلاس ایک خوش گوار انداز میں اختتام پذیر ہوا جبکہ ڈی ایچ اے کی مینجمینٹ اور ریزیڈنٹ ایسوسیشنز کے مابین مثبت 'معنی خیز اور حقیقت پسندانہ تعاون مستقبل میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔