ایل جی کا جدید اسٹائلر متعارف کرانے کا اعلان

ایل جی کا جدید اسٹائلر متعارف کرانے کا اعلان

کراچی (پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے بہتر خصوصیات کے ساتھ کپڑے دھونے و دیگر سہولیات سے آراستہ نئی اسٹائلر مشین متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مشین وائی فائی سے کنکٹویٹی اور دیگر اسمارٹ فیچرز سے بھی آراستہ ہے جس کی بدولت ایل جی اسٹائلر سے جدید دور کے صارفین کی زندگی میں مزید آسانی آئے گی۔ ایل جی کا نیا اسٹائلر مختلف اقسام کے کپڑے احتیاط کے ساتھ دھونے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں خواتین کے نازک ملبوسات سے لیکر روایتی جینز، جمپرز اور پلش ٹوائز بھی شامل ہیں۔ اس میں حرکت کرنے والا موونگ ہینگر بھی ہے جس میں پانچ کپڑے لٹکائے جاسکتے ہیں اور اس میں پینٹس کریز کیئر کی بدولت انتہائی بڑی پتلونیں بھی مہارت سے استری ہوسکتی ہیں۔ یعنی یہ 48 انچ کی کمر اور 60 سینٹی میٹر لمبائی شامل ہے۔ ایل جی کے اسٹائلر کافی کشادہ ہیں۔ ان میں جیکٹیں اور موسم سرما کا کوٹ بھی رکھا جاسکتا ہے۔ ایل جی کے اسٹائلر میں وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے جس کی بدولت صارفین کا اسمارٹ فون پر کنٹرول بالکل نئی سطح تک پہنچ جاتا ہے۔ اس ضمن میں دھلائی کے مختلف طریقے (کورسز )ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں اور موبائل ایپ کے ذریعے توانائی کا استعمال بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ این ایف سی ٹیگز ٹیکنالوجی کے ساتھ کپڑوں کی شناخت کے لئے اسمارٹ فون ایپ اس ٹیگ کو اسکین کرسکتی ہے اور اسٹائلر کو آگاہ کرسکتی ہے کہ اسکے لئے کونسا طریقہ (کورس) زیادہ موثر ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر