پاکستان کی حقیقی نوجوان قیادت بلاول بھٹو ہیں،مولابخش چانڈیو

پاکستان کی حقیقی نوجوان قیادت بلاول بھٹو ہیں،مولابخش چانڈیو

حیدر آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ پاکستان کی حقیقی نوجوان قیادت بلاول بھٹوزرداری ہیں،70 سال کا کوئی شخص نوجوانوں کا قائد نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کا قاتل پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب کو اداروں سے لڑائی مہنگی پڑگئی ،کا ش وہ خود سے ہٹ کر ملک کو دیکھتے۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر