زکریا یونیورسٹی کے 14ویں کانوکیشن کی جھلکیاں

زکریا یونیورسٹی کے 14ویں کانوکیشن کی جھلکیاں

ملتان (توقیر بخاری سے)*کانوکیشن میں طلبہ اور مہمانان کو گزشتہ روز صبح ساڑھے نو بجے یونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم میں بلا لیا گیا۔جبکہ گورنر پنجاب دو گھنٹہ تاخیر سے کانوکیشن میں پہنچے۔

*کانوکیشن میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئیے گئے تھے آڈیٹوریم کی مین انٹرنس پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیا گیا تھا۔

* کانوکیشن تقریب میں تین دوسری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرذ بھی شریک تھے۔ان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر تنویر، نواز شریف شریف زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر راوء4 آصف اور این ایف سی انجینئرنگ یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر کالرو شامل تھے۔

* ھال میں ملٹی میڈیا سکرینیں بھی لگائی گئی تھیں۔

*گورنر پنجاب نے اپنے خطاب کے دوران میڈلز حاصل کرنے والیطلبہ کو کہا کہ وہ اپنے میڈلز اپنی ماوں کی جھولی میں ڈال دیں۔

*کانوکیشن میں گورنر ملک رفیق رجوانہ نے اپنے خطاب کا آغاز شعر "لوح بھی تو قلم بھی تو۔۔۔۔تیرا وجود الکتاب" پڑھ کر کیا۔

جھلکیاں

مزید : ملتان صفحہ اول