الفلاح میں جاں بحق خاتون کی قبر کشائی کل کی جائے گی

الفلاح میں جاں بحق خاتون کی قبر کشائی کل کی جائے گی

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے الفلاح میں گزشتہ ماہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی قبر کشائی کل(جمعرات)28 دسمبر کو ہوگی ۔ پولیس کے مطابق ثروت نامی خاتون جو کہ الفلاح کے علاقے البدر سوسائٹی کی رہائشی تھیں۔گزشتہ ماہ 26 نومبر کو انکے پراسرار طور پر جاں بحق ہونے کے بعد اسکے شوہر تنویر نے اسکی عظیم پورہ قبرستان میں رات کی تاریکی میں تدفین کردی تھی ، بعد ازاں خاتون کے اہلخانہ کی جانب سے اس واقعے پر شبہات کا اظہار کیا گیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسکے شوہر کو حراست میں لیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر