ڈی ڈبلیو پی گروپ اور لمز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ڈی ڈبلیو پی گروپ اور لمز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی ڈبلیو پی گروپ اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) نے لمز۔ نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام سیشن 2018ء کے تحت ضرورت مند طلباء کو 100 فیصد سکالر شپس کی فراہمی کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ لمز میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں ڈی ڈبلیو پی گروپ کے سی ای او محمد فاروق نسیم اور لمز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایس سہیل ایچ نقوی نے ڈی ڈبلیو پی اور لمز کے دیگر حکام کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔ 160ڈی ڈبلیو پی اس پروگرام میں تعاون کے لئے پرعزم ہے جس میں ان محنتی طلباء کو سکالر شپ فراہم کیا جائے گا جو اپنی تعلیم کو بہتر کرنے اور ایک کامیاب اور روشن مستقبل کے لئے اپنی مہارتوں کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ 160ڈی ڈبلیو پی گروپ جوایک مایہ ناز کنزیومر الیکٹرانکس مصنوعات فراہم کنندہ ہے اور لمز جو ملک میں اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ ہے، نے ملکی سطح پر اس قابل قدر تعلیمی اقدام کو فروغ دینے اور اس میں حصہ ڈالنے کے لئے تعاون کیا ہے۔ کمپنی تعلیمی پروگراموں کو فروغ دینے میں مدد کے لئے پرعزم ہے جو پاکستان میں باصلاحیت اور پرجوش نوجوانوں کو اعلیٰ معیاری تعلیم کے حصول کے قابل بناتی ہے۔ ڈی ڈبلیو پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد فاروق نسیم نے کہا کہ تعلیم سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ ہم ان طلباء کے لئے قابل قدر تعلیمی پروگراموں میں تعاون اور حمایت کرتے ہیں جو اعلیٰ تعلیم کے ذریعے اپنے خوابوں کے حصول کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ معاہدہ تمام باصلاحیت نوجوانوں کی مدد کرے گا، انہیں مکمل سکالر شپ پر لمز جیسے مایہ ناز اداروں میں تعلیم کا ایک موقع ملے گا۔ ڈی ڈبلیو پی مستحق طلباء کی مدد کے لئے ہمیشہ سے پرعزم ہے جو تعلیم میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں لیکن انہیں مالیاتی رکاوٹیں درپیش ہیں۔ کمپنی تعلیم کے ذریعے نوجوانوں میں سیکھنے کا جذبہ پیدا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر