آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف اور جے یو آئی (س) اکٹھے الیکشن لڑیں گے :شاہ فرمان

آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف اور جے یو آئی (س) اکٹھے الیکشن لڑیں گے ...

پشاور (رپورٹر)اقدامات کی تعریف کی ‘ یہی وجہ ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں دونوں جماعتیں اکٹھی الیکشن لڑیں گی تاہم تاحال حلقوں کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور جے یو آئی (س) دونوں جماعتیں ملک میں ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام کے قیام کی خواہاں ہیں ایک ایسا نظام جس میں عوام کے حقوق کا تحفظ اور ملکی ترقی و حوشحالی کے لئے عملی اقدامات یقینی ہوں جے یو آئی (س) نے عوامی مفاد میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے ملک میں چوروں ‘ لٹیروں اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے نام نہاد سیاسی رہنماؤں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ہے شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر اقتدار کے حصول اور اسلام کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کا عزم لے کر نکلے ہوئے ہیں لیکن مولانا صاحب ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ عوام اب ان کے کسی دھوکہ میں نہیں آئے گی بدعنوانی کے خلاف قائد تحریک انصاف کی جدوجہد اور موجودہ صوبائی حکومت کے منفرد طرز حکمرانی سے عوام کو اپنے حقوق میسر ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول