پی ٹی آئی نے مخالف سیاسی قوتوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیا ہے :محمود خان

پی ٹی آئی نے مخالف سیاسی قوتوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیا ہے :محمود خان

پشاور (رپورٹر)

کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے بہتر قانون سازی اور شفاف طرز حکمرانی قائم کرکے ماضی کی چوروں، لوٹ کھسوٹ ، اقربا پروری کے رجحان ، روایتی اور خاندانی سیاست کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے اور مخالف سیاسی قوتوں کی ہرسازش کوبری طرح ناکام بنائے سمیت صوبے کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں صاف ستھری سیاست متعارف کروائی ہے جو سب سے بڑی تبدیلی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہرا گھڑی مٹہ سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی پی پی، جے یو آئی اور اے این پی کے سرکردہ اہم کارکنان جن میں محمد زبیر ، نور محمد خان ، شیر محمد خان ، فضل رحیم ، برکت علی ، دوست محمد خان ، باچا روان، رفیق خان، امداد اللہ ، سعید اللہ ، عدالت خان ، انور خان اور بلال خان نے اپنے خاندانوں سمیت سینکڑو ساتھیوں کے ہمراہ اپنی سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ جبکہ تقریب سے تحصیل مٹہ کے نائب ناظم محمد حکیم خان ، پی ٹی آئی کے ممتاز رہنما ملک اختر علی خان اور شیر بہادر خان نے بھی خطاب کیا ۔ محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدو جہد کا بنیادی مقصد ملک سے غربت ، جہالت، ظلم ،ناانصافیوں کا خاتمہ ، لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے ساتھ ایک پر امن معاشرے کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور منافقت کا دور ختم ہو چکا ہے اب عوام میں سیاسی شعور پیدا ہو چکا ہے اور وہ حقیقی معنوں میں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ محمود خان کا کہنا تھاکہ خپلہ خاورہ خپل اختیار، روٹی کپڑا مکان، اور مسلم لیگ ن کی سیاہ سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے اور عوام ان کے اصل چہرے جان چکے ہیں ان سیاسی پارٹیوں نے اپنے دور اقتدار میں اپنی تجوریا ں بھرنے ملائیشیاں اور دیگر یورپی مما لک میں بنک بیلنس بنانے اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے میں لگے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی لٹیرے پھر نئے لبادے میں عوام کو دھوکھا دینے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ آئندہ 2018 کے عام انتخابات میں عبرتناک شکست انکا مقدر ہوگا اور پی ٹی آئی اپنی اچھی کارکردگی کی بنا ء بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی اور عمران خان ملک کا وزیر اعظم ہوگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول