بحرین کی فوجی عدالت نے 6 دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم دیدیا

بحرین کی فوجی عدالت نے 6 دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم دیدیا

منامہ(آئی این پی ) خلیجی ریاست بحرین کی ایک فوجی عدالت نے دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے اور دہشت گرد سیل تشکیل دینے کے الزامات کے تحت قید چھ ملزمان کو سزائے موت کا حکم د یدیا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق ملزمان میں ایک فوجی بھی شمال ہے۔ ان پر الشیخ خلیفہ بن احمد بن آل خلیفہ کے کمانڈر ان چیف پر قاتلانہ حملے کی سازش کا الزام عاید کیا گیا۔بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عدالت نے اسی کیس میں شامل سات ملزمان کو سات سات سال قید اور پانچ کو باعزت بری کردیا۔دہشت گردی کے اس کیس میں مجموعی طور پر 18 ملزمان کا ٹرائل کیا گیا۔ ان میں سے 8 ملزمان ایران اور عراق فرار ہو چکے ہیں۔ ملزمان اس فیصلے کے خلاف اعلی فوجی عدالت میں اپیل کرسکتے ہیں۔

بحرین

مزید : کراچی صفحہ اول