شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں آتشزدگی واقعات میں 2 بچے جاں بحق،5 افراد زخمی

شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں آتشزدگی واقعات میں 2 بچے جاں بحق،5 افراد زخمی
شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں آتشزدگی واقعات میں 2 بچے جاں بحق،5 افراد زخمی

  

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں آتشزدگی واقعات میں 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے محلہ رسول نگر میں گھر میں آگ لگنے سے 2 بچیاں جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی،جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 سال کا مالک اور 2 سال کی شبانہ شامل ہے۔

ادھر گوجرانوالہ میں ٹبہ محمد نگر میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 2 بیٹیاں شدید زخمی ہو گئیں ، آتشزدگی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ /گوجرانوالہ