راولپنڈی،بینظیر بھٹو ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز16 گھنٹے تاخیر کا شکار،مسافروں کا احتجاج،سکیورٹی کے تشدد سے 2 بے ہوش

راولپنڈی،بینظیر بھٹو ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز16 گھنٹے تاخیر کا ...
راولپنڈی،بینظیر بھٹو ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز16 گھنٹے تاخیر کا شکار،مسافروں کا احتجاج،سکیورٹی کے تشدد سے 2 بے ہوش

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بےنظیر بھٹو ایئر پورٹ پر ابوظہبی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز16 گھنٹے تاخیر کا شکارہو گئی جس پر مسافر سراپا احتجاج ہیں، ایئر پورٹ سکیورٹی کے مبینہ تشدد سے 2 مسافر بے ہوش ہوگئے،نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز نے گزشتہ شام 6 بجے روانہ ہونا تھالیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر تاحال روانہ نہ ہوسکی جس پر مسافروں نے احتجاج کیا تو ایئر پورٹ سکیورٹی اہلکاروں نے تشدد شروع کردیاجس کے نتیجے میں 2 مسافر بے ہوش ہو گئے،مسافروں نے دہائی کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر مسافروں کا ویزہ آج ختم ہو رہا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی