بڑے عرب ملک نے شراب پینے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا تاکہ ۔۔۔

بڑے عرب ملک نے شراب پینے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا تاکہ ۔۔۔
بڑے عرب ملک نے شراب پینے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا تاکہ ۔۔۔

  

دوحا (ڈیلی پاکستان آن لائن )بڑے عرب ملک قطر نے 2022میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کو بچانے اور بائیکاٹ کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے غیر ملکی زائرین اور شائقین کو کھیلوں کے دوران شراب پینے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فیفا اور شراب تیار کرنے والی بعض کمپنیوں کی ٹیمیں آئندہ سال کے آغاز میں قطر کا دورہ کریں گی جہاں یہ ٹیمیں غیرملکی تماشائیوں کے لیے مختص علاقوں میں بھی جائیں گی۔ اس دوران ان ٹیموں کی طرف سے الکوحل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے قطری حکام کے ساتھ بات چیت بھی ہوگی۔ فیفا اور ایک غیرملکی شراب کمپنی کے مندوبین نے قطر کی فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریوں کی نگراں کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ تماشائیوں کو ٹھہرانے کے مقامات کے قریب شراب لانے اور اسے استعمال کرنے کی اجازت فراہم کرے۔ قطری پروجیکٹ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حسن الذوادی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران مخصوص مقامات پر شراب پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔قطری حکومت ورلڈ کپ کےدوران بیرون ملک سے آنے والے زائرین اور تماشائیوں کو شراب کے استعمال کی اجازت دے گی مگرشراب کھیل کے میدانوں سے ایک گھنٹے کی مسافت پر دی جائے گی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : عرب دنیا