خواب میں خریدوفروخت کرنے والے، اگر انہیں اسکی تعبیرمعلوم ہوجائے تو وہ خواب دیکھنا ہی چھوڑ دیں

خواب میں خریدوفروخت کرنے والے، اگر انہیں اسکی تعبیرمعلوم ہوجائے تو وہ خواب ...
خواب میں خریدوفروخت کرنے والے، اگر انہیں اسکی تعبیرمعلوم ہوجائے تو وہ خواب دیکھنا ہی چھوڑ دیں

  

لاہور(نظام الدولہ)جیتے جاگتے بھی انسان خریداری کرتا رہتاہے ۔وہ جو کچھ بھی خریدتایا بیچتا ہے ،اسے معلوم ہوتا ہے کہ اسچیز کا کیا مقصد اور مصرف ہوگا لیکن جب خواب میں وہ خود کو خریدوفروخت کرتے دیکھتا ہے تو اس کا معنی اسے معلوم نہیں ہوتا ۔

حضرت ابن سیرینؒ اس حوالہ سے فرماتے ہیں کہ خواب میں کوئی قرآن شریف بیچتاہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کا دین اسکے نزدیک حقیر ہے۔ او ر اس نے اپنے آپ کو ذلیل و حقیر کیاہے ۔اسیطرح اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنا غلام فروخت کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کا م اس پر تنگ ہو گا اوروہ ظالم ہوگا۔

خواب میں جوتے خریدنا عورتوں کے ساتھ تعلق بڑھانے اور ان سے قطع تعلقی کی دلیل ہے،کسی پر بھروسہ نہ کرے گا۔

خواب میں کسی جنس کے ساتھ اسکی کیفیات کو دیکھا جاتا ہے ۔جیسا کہ کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنی بیوی کو بیچا ہے تو ایسا شخص بد نام ہو گا۔ خواب میں کپڑے خریدنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ فرد پاکیزگی اختیار کرنا چاہتا ہے۔اس کا دوسرا مطلب یہ بھی ہے کہ سفر اختیار کرے گا۔تاہم اس نے سیاہ کپڑا خریدا ہے تو اسے رنجیدگی ملے گی۔خواب میں پھل خریدنا اور بیچنا دوسروں کی بھلائی اور اچھی باتوں کی ترویج کرنا ہے ۔(واللہ اعلم الصواب)

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : روشن کرنیں