ثانیہ مرز ا نے ایسی حدیث شیئر کردی کہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندووں مداح بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

ثانیہ مرز ا نے ایسی حدیث شیئر کردی کہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندووں مداح بھی ...
ثانیہ مرز ا نے ایسی حدیث شیئر کردی کہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندووں مداح بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرز ابھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں ۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طنز و مزاح سے بھر پور ٹوئٹس کا تبادلہ اکثر ہی ہوتا رہتا ہے جس سے دونوں ممالک میں رہنے والے مداح خوب لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن اس بار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈ یا پر رسول ﷺپاک کی حدیث مبارکہ شیئر کی تو مسلمانوں سمیت ہندو مداحوں نے بھی خوب تعریف کی ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے پیارے نبی ﷺکا یہ قول شیئر کیا ”ہمیشہ اچھی بات کرو ورنہ چپ رہو“ ۔بھارتی ٹینس سٹار کی جانب سے یہ حدیث مبارکہ شیئر کرنے پر مداحوں نے خوب تعریف کی ۔

ادے وویک نامی ہندو مداح نے اس حدیث پاک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھی بات کہی

مزید : کھیل