ممبئی میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان نے وہ کام کردکھایا جو انہوں نے کبھی کسی کی شادی پر نہیں کیا

ممبئی میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان نے وہ ...
ممبئی میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان نے وہ کام کردکھایا جو انہوں نے کبھی کسی کی شادی پر نہیں کیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈا داکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کی ایک بڑی تقریب گزشتہ روز بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ہوئی جس میں شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ اور کھیل کے میدان کے سینکڑوں ستاروں نے شرکت کی لیکن ا س موقع پر شاہ رخ خان نے ایسا کام کردکھایا جو اس سے پہلے انہوں نے کسی کی شادی پر نہیں کیا تھا ۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

بھارت میں ویرات کوہلی سے متعلق ایک اکاﺅنٹ سے شیئرکی جانیوالی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما ایک گانے” اج توں کتھے چلی ایں، مورنی بنڑ کے( مورنی بن کر آج کہاں چلی ہو)“ پر ناچ رہے ہیں جبکہ اس دوران ویرات کوہلی نے بھی اپنی اہلیہ کا ساتھ دینے کی کوشش کی تاہم خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے پر شاہ رخ خان نے کوہلی کو گلے لگالیا۔

ضرور پڑھیں: سوچ کے رنگ

ویڈیو دیکھئے

مزید : کھیل /تفریح