بینظیر بھٹوکے قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں، بلاول بھٹو

بینظیر بھٹوکے قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں، بلاول بھٹو
بینظیر بھٹوکے قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں، بلاول بھٹو

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف کو اپنی والدہ کا قاتل قرار دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ذاتی طور پر پرویز مشرف کو سمجھتے ہیں جنھوں نے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی والدہ کو قتل کروایا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ وہ اس نوجوان لڑکے کو بینظیر کا قاتل نہیں سمجھتے جس نے 27 دسمبر 2007 کی شام راولپنڈی میں ان کی والدہ پر حملہ کیا تھا،'مشرف نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میری والدہ کو قتل کروایا۔ان کا کہناتھا کہ اس دہشت گرد نے شاید گولی چلائی ہو، لیکن مشرف نے میری والدہ کی سکیورٹی کو جان بوجھ کر ہٹایا تاکہ انھیں منظر سے ہٹایا جا سکے۔

بلاول بھٹو کے مطابق پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کو براہِ راست دھمکی دی اور کہا کہ ان کے تحفظ کی ضمانت ان (مشرف) کے ساتھ تعاون پر منحصر ہے،اس کے بعدسابق صدرنے بینظیر کی سکیورٹی ہٹا دی۔ 'حملے کے دن ان کے گرد جو سکیورٹی حصار ہوتا تھا اسے بھی ہٹا دیا گیا،ان سے جب پوچھا گیا کہ رائے عامہ کے جائزے بتاتے ہیں کہ بہت سے پاکستانی آپ کے والد کو بینظیر بھٹو کا قاتل سمجھتے ہیں، تو بلاول نے کہا کہ یہ مظلوم کو ظالم قرار دینے کے مترادف ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی