عمران خان کے گھر کو گھیرے میں لے لیاگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہائش گاہ کوخیبرپختونخوا سے آئے مظاہرین نے گھیرے میں لے لیا اور ان کے گھر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے خیبرپختونخواحکومت ، پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے ۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔
تفصیل کے مطابق کے پی کے ایلیمنٹری اورسیکنڈری ایجوکیشن کے آزادنگران یونٹ کے ملازمین نے بنی گالہ میں عمرا ن خان کے گھر کے باہر احتجاج کیا اور مظاہرین کاکہناتھاکہ چیف منسٹراوروزیرتعلیم سے ملاقات کی لیکن تسلی بخش جواب نہ ملا، ہمارے ادارے اور کارکردگی کو پی ٹی آئی حکومت نے سراہا، لیکن مستقل نہیں کیاجارہاہے، ملازمت کی مستقلی کامطالبہ لےکراسلام آبادآئے ہیں،حکومت ہماری مستقلی کا بنیادی مطالبہ بھی منظور کرے۔