لاہور قلندرز نے فخر زمان کو سب سے شاندار انعام دے دیا

لاہور قلندرز نے فخر زمان کو سب سے شاندار انعام دے دیا
لاہور قلندرز نے فخر زمان کو سب سے شاندار انعام دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ میں پہلے فوجی تھا اس لیے نیوی سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ نے بھی کافی صلاحتیں ابھاریں ۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہیں ،وہاں کھیل کر کرکٹ مزید بہتر ہو گی ۔چیئر مین لاہور قلندر رانا فواد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید سے ٹریننگ کے لیے رابطہ کیا ،میری کامیابی میں لاہور قلندر کا بہت ہاتھ ہے ۔اس موقع پر رانا فواد نے اعلان کیا کہ لاہور قلندر کے کپتان برینڈن میکولم اور نائب کپتان فخر زمان ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار ٹیم ضرور کامیاب ہو گی ۔رانا فواد نے مزید کہا کہ لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید ہونگے اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے پر بھی رہیں گے ۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

کھیل -