جھڈو میں منعقدہ "قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق "کا اجلاس

27 دسمبر 2017 (14:30)

میرپور خاص (ویب ڈیسک)نیشنل کمیشن فار انٹر فیتھ ھار منی اینڈ ہیومن راٹئس پاکستان ایک اھم اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر کراچی سے "این سی آئی ایچ پی "صوبہ سندھ کے صدر ناصر قائمخانی کراچی ریجن کے چیرمین شفیق احمد ایڈووکیٹ صوبہ سندھ کے آرگنائز محمد علی چوہان وغیرہ نے شرکت کی اجلاس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شفیق احمد ایڈووکیٹ ناصر قائمخانی اور محمد علی چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت نوجوانوں کا ہے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے معمار ہے قوم کا مستقبل ان سے وابستہ ہے نوجوانوں کو وطن عزیز کےلیے اپنی ذہنی جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہو گا آنے والا وقت نوجوانوں کا ہے اجلاس میں مکمل اتفاق رائے سے حنیف قائم خانی کو چیرمین کے عہدے کےلیے منتخب کیا گیا جبکہ بقایا عہدے بعد میں پر کیے جاینگے اجلاس میں نوجوانوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ وطن عزیز کی ترقی خوشحالی تعمیر نو میں اپنا ہرقسم کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے منتخب ہونے والے چیرمین حنیف قائم خانی نےکہا کہ وہ چیرمین منتخب کرنے پر سب کے شکر گزار ہے انشاءاللہ سب کو ساتھ لیکر چلا جائے گا .

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزیدخبریں