”کلبھوشن کی ماں نے مراٹھی میں بات شروع کی تو۔۔۔“ بھارتی میڈیا نے نیا ”شوشہ“ چھوڑ دیا، اب کی بار ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو صرف ہنسی ہی آئے گی

”کلبھوشن کی ماں نے مراٹھی میں بات شروع کی تو۔۔۔“ بھارتی میڈیا نے نیا ...
”کلبھوشن کی ماں نے مراٹھی میں بات شروع کی تو۔۔۔“ بھارتی میڈیا نے نیا ”شوشہ“ چھوڑ دیا، اب کی بار ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو صرف ہنسی ہی آئے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرائی جو بھارت کو ہضم ہونے میں نہیں آ رہی ہے اور بھارتی میڈیا نے اس میں سے بھی سازش کے پہلو نکالنے اور زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سدھر جاﺅ اور کلبھوشن کو چھوڑ دو ورنہ مٹ جاﺅ گے۔۔۔“ بھارتی نے لائیو پروگرام میں یہ بات کہی تو طارق پیرزادہ نے زبردست جواب دے کر اس کا منہ بند کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بھارتی میڈیا نے ایک اور الزام عائد کیا ہے کہ ملاقات کے دوران بھارتی جاسوس کی والدہ نے اپنی مادری زبان مراٹھی میں بات کرنا شروع کی تو انہیں روک دیا گیا اور انگریزی زبان میں گفتگو کرنے کی ہدایت کی گئی۔ یادیو کی اہلیہ کا جوتا بار بارمانگنے کے بعد بھی واپس نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ”بھارت کے دباﺅ اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی ’تھو تھو‘ کے بعد پاکستان نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات تو کرا دی مگر ساتھ ہی ایسے حالات بھی پیدا کر دئیے کہ دونوں خواتین ملاقات کے وقت تڑپتی رہیں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔رواں سال انٹرنیٹ پر کون سی سیلفیوں کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا؟ 10 سیلفیوں کی فہرست جاری ہو گئی، پہلی پوزیشن پر آنے والی سیلفی دیکھ کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

بھارت کے اس الزام پر صرف ہنسی ہی آ سکتی ہے کیونکہ پاکستان کئی بار یہ واضح کر چکا ہے کہ یہ ملاقات صرف اور صرف انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کرائی گئی ہے اور اس معاملے پر کسی کا کوئی دباﺅ نہیں جبکہ یہ بھی سب ہی جانتے ہیں کہ کلبھوشن کے پکڑے جانے کے بعد پوری دنیا میں ”تھو تھو“ کس پر ہو رہی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد