وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس،ساڑھے 4 ہزار سے زائد کنٹریکٹ اسامیاں ریگولر کرنے کی منظوری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے 5ہزارملازمین کی مستقلی پر اتفاق کیا اور مجموعی طورپر4517کنٹریکٹ اسامیاں ریگولرکرنے کی منظوری دی گئی، اجلا س میں مختلف محکموں کے37پروجیکٹس کے4ہزار93کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کی منظوری دی گئی ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ترقی اورمستقلی کی سمری کابینہ اجلاس میں پیش اور اسمبلی سے منظورکرانے کی ہدایت کر دی،اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے ہر محکمے میں پلاننگ سیل کے قیام ،محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے پراجیکٹ ملازمین کی مستقلی اورپولیس ملازمین کیلئے اپ گریڈیشن اوررسک الاؤنس کی منظوری دی۔
اس پر موقع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ نظام فعال اورشفاف ہوگاتوہرکوئی اپنی ذمے داری ادا کرے گا،نچلے درجے کے ملازمین کو ترقی دینا عین انصاف ہے،انہوںنے کہا کہ ضلعی سطح پر بھی محکموں کی مکمل پلاننگ ہونی چاہئے،دارالامان مانسہرہ کے ملازمین کیلئے محکمہ خزانہ سے ملکرپالیسی وضع کی جائے، پرویز خٹک نے کہا کہپیداواری شعبوں میں اہداف مکمل کرنے پرملازمین کیلئے مراعات کاپیکیج بنایاجائے،پراجیکٹس کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع دی جائے ورنہ ختم کیا جائے۔