اودے چوپڑا سے علیحدگی کے بعد نرگس فخری اب کس کیساتھ پیار کی ”پینگیں“ ڈال رہی ہیں؟ تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئیں

اودے چوپڑا سے علیحدگی کے بعد نرگس فخری اب کس کیساتھ پیار کی ”پینگیں“ ڈال رہی ...
اودے چوپڑا سے علیحدگی کے بعد نرگس فخری اب کس کیساتھ پیار کی ”پینگیں“ ڈال رہی ہیں؟ تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئیں

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اور اداکار اودے چوپڑا کی جوڑی سب سے زیادہ خبروں کی زینت بننے والوں میں سے ایک ہے لیکن اب ان کے درمیان تعلقات ختم ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سدھر جاﺅ اور کلبھوشن کو چھوڑ دو ورنہ مٹ جاﺅ گے۔۔۔“ بھارتی نے لائیو پروگرام میں یہ بات کہی تو طارق پیرزادہ نے زبردست جواب دے کر اس کا منہ بند کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

علیحدگی کے بعد اودے چوپڑا سے متعلق تو کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نرگس فخری نے حالات کے ساتھ سمجھوتہ کرتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وہ آج کل امریکی ڈائریکٹر اور ویڈیو ایڈیٹر میٹ الونزو کیساتھ گھوم پھر رہی ہیں۔

نرگس فخری نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر میٹ کیساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی  اور لکھا ”یہ اپنے پیاروں کیساتھ کھانا، مزہ اور تقریبات شیئر کرنے کا سیزن ہے۔ سب لوگوں کو کرسمس مبارک ہو۔“

دلچسپ امر یہ ہے کہ صرف نرگس فخری نے ہی نہیں بلکہ میٹ الونزو نے بھی ایک تصویر شیئر کی جس میں جس میں دونوں روشنیوں میں نہائے کرسمس ٹری کے سامنے بیٹھے ہیں۔

❤️ @nargisfakhri Shout out to #santa ???? #happyholidays

A post shared by Director X Editor Ⓜ️A® (@mattalonzo) on

اس سے قبل یہ خبریں بھی منظرعام پر آئی تھیں کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں حتیٰ کہ نرگس فخری کے قریبی ذرائع نے بھارتی خبر رساں ادارے کو یہ بھی بتایا تھا نرگس فخری ممبئی میں ایک پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں لیکن جلد ہی وہ امریکہ روانہ ہو جائیں گی۔

قریبی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ”نرگس فخری جب بھی ممبئی آتی ہیں تو اودے چوپڑا سے ملاقات کرتی ہیں مگر دونوں علیحدہ ہو چکے ہیں۔ وہ چوپڑا فیملی سے ملاقات کے بعد اپنی دوستوں عالیہ الروفائی، سمیتا لسرادو اور سنجنا سپی کے ساتھ پارٹی میں گئیں۔ اگلی صبح نرگس فخری ٹیلی ویژن شوٹ کیلئے سٹوڈیو گئیں اور ہفتے کے آخر میں وہ نیویارک روانہ ہو جائیں گی۔“

اداکارہ کے قریبی ذرائع کی بات درست نکلی  اور وہ واقعی امریکہ میں موجود ہیں اور کرسمس کی خوشیاں مبینہ طور پر اپنی نئی 'محبت' کیساتھ منانے میں مصروف ہیں۔ 

مزید : تفریح