’’ طبی انڈسٹری فارما سسٹ کمیونٹی کے خلاف نہیں،مل کر کام کریں گے‘‘ صدر پی ٹی پی ایم اے

’’ طبی انڈسٹری فارما سسٹ کمیونٹی کے خلاف نہیں،مل کر کام کریں گے‘‘ صدر پی ٹی ...
’’ طبی انڈسٹری فارما سسٹ کمیونٹی کے خلاف نہیں،مل کر کام کریں گے‘‘ صدر پی ٹی پی ایم اے

  

لاہور(طبی رپورٹر سے )’’ ہربل دواسازاداروں میں فارماسسٹ کے ساتھ مستندحکیم کی تعیناتی کے فیصلہ پر ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ اینڈاوٹی سی حکومت پاکستان کے مشکورہیں‘‘ان خیالات کااظہار ڈاکٹر افتخار امجد علی چیئرمین پاکستان طبی فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (PTPMA)نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے طبی دواساز اداروں میں پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ میں حکیم کی بطور مجاز افسر تعیناتی اور فارماسسٹ کی بطور کوالٹی کنٹرول آفیسر تعیناتی کو خوش آئند قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ہزاروں حکیم طبی دواساز اداروں میں ادویہ کی تیاری کرتے ہیں کیونکہ وہ قرابا دینی dosage forms جیسا کہ اطریفلات ،جوارشات،خمیرہ جات،زماد، اور لبوب کی تیاری کے ایکسپرٹ ہوتے ہیں۔ ڈریپ ایکٹ نافذالعمل ہونے کے بعد طبی دواساز اداروں کو مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ فارماسسٹ جدید دواسازی کے طریقہ کار کے ماہر ہیں جبکہ قرابا دینی Dosage forms بنانے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے طبی دواساز ادارے بُری طرح متاثر ہورہے تھے طبی دواساز ادورں نے اس مسئلہ کو ڈریپ کے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے مجاز افسروں کے سامنے اُٹھایا اور بار بار ٹیکنیکل میٹنگز کے بعد یہ تجویز آئی کہ طبی اداروں میں کوالٹی کنٹرول میں فارما سسٹ اور پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ میں حکیم رکھا جائے ۔اس طرح ادارے جدید اور روایتی تجربہ دونوں سے مستفید ہوسکیں اور فارماسسٹ کو روایتی ادویہ سازی جبکہ حکما کو جدید ادویہ سازی سیکھنے کا موقع ملے گاجبکہ ادویہ کی کوالٹی بھی بہتر ہوگی جس سے طبی ادارے ملکی وغیر ملکی سطح پر مقابلہ کرسکیں گے۔ اس تجویز کوEnlistment Evalution Committee کی میٹنگز میں تکنیکی ماہرین کے سامنے رکھا گیا جس نے اس منظور کرلیا۔ ڈاکٹر افتخار امجد نے مزید کہا یہ قطعاً نہیں سمجھنا چاہیے کہ طبی انڈسٹری فارما سسٹ کمیونٹی کے خلاف ہے بلکہ طبی انڈسٹری چاہتی ہے کہ جلد ازجلد ایسے فارماسسٹ دستیاب ہوں جو طب یونانی دواسازی کے بھی ماہر ہوں۔ اس صورتحال میں حکیم اور فارماسسٹ کا مل کر کام کرنا انفرادی اور اجتماعی علمی قابلیت اور استعداد بڑھانے میں مفید ہوگا۔ طب یونانی ہمارا قومی اثاثہ ہے اور اس کے خلاف کسی بھی سازش کو ناکام بنائیں گے اور اس کو عالمی معیار کے مطابق لاکر خطے کے دوسرے ممالک کا کاروباری مقابلہ کریں گے اس سلسلے میں ڈریپ کا ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ اینڈ او ٹی سی ہماری مدد کرے درپیش چیلنجز تکنیکی حل مہیا کرے اس موقع پرپی ٹی پی ایم اے کے اراکین نے ڈریپ کے کارکردگی کو سراہا اور اپنے عملی تعاون کی دوبارہ یقین دہانی کروائی ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور