”کیا تمہیں یہ نکاح قبول ہے۔۔۔؟“ نکاح خواں کے تیسری مرتبہ پوچھنے پر دولہا نے ایسی جگت مار دی کو نکاح خواں غصے سے لال پیلا ہو گیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

”کیا تمہیں یہ نکاح قبول ہے۔۔۔؟“ نکاح خواں کے تیسری مرتبہ پوچھنے پر دولہا نے ...
”کیا تمہیں یہ نکاح قبول ہے۔۔۔؟“ نکاح خواں کے تیسری مرتبہ پوچھنے پر دولہا نے ایسی جگت مار دی کو نکاح خواں غصے سے لال پیلا ہو گیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام میں نکاح کا خوبصورت تعلق قائم کرنے کیلئے باقاعدہ ایک رسم ہے جس کے تحت دولہا اور دولہن سے تین مرتبہ اس کی مرضی پوچھی جاتی ہے اور دونوں حضرات ”قبول ہے“ کہہ کر اپنی رضامندی ظاہر کرتے ہیں جس کے بعد حاضرین میں ”چھوارے“ تقسیم کر دئیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سدھر جاﺅ اور کلبھوشن کو چھوڑ دو ورنہ مٹ جاﺅ گے۔۔۔“ بھارتی نے لائیو پروگرام میں یہ بات کہی تو طارق پیرزادہ نے زبردست جواب دے کر اس کا منہ بند کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستانی دولہے کے نکاح کا وقت آیا تو وہ اس موقع پر شرارت کے موڈ میں تھا لہٰذا نکاح خواں نے جب تیسری مرتبہ اس سے ”قبول ہے“ پوچھا تو دولہے نے جگت دے ماری اور نکاح خواں نے ہاتھ میں پکڑا نکاح نامہ پہلے تو میز پر پٹخا اور پھر اسے اٹھا کر پھاڑنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح خواں جب تیسری مرتبہ دولہے کی رضامندی پوچھتا ہے تو دولہا ”قبول ہے“ کہنے کے بجائے کہتا ہے کہ ”لکھ کر دے دوں؟“ اتنا کہتے ہی نکاح خواں زور سے نکاح نامہ میز پر پٹخ دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ”یہ نکاح نہیں ہوا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔رواں سال انٹرنیٹ پر کون سی سیلفیوں کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا؟ 10 سیلفیوں کی فہرست جاری ہو گئی، پہلی پوزیشن پر آنے والی سیلفی دیکھ کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

بعد ازاں دولہے کے قریب کھڑے لوگ نکاح خواں کو مناتے ہیں جس کے بعد وہ دولہے سے دستخط کرنے کو کہتا ہے اور ساتھ ہی یہ وارننگ بھی دیتا ہے کہ آپ نے تیسری مرتبہ قبول ہے نہیں کہا، اس لئے یہ گناہ میرے سر نہیں ہے۔ اب یہ تو نہیں پتہ کہ مذکورہ دولہے کا نکاح ہوا یا نہیں البتہ دولہے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ضرور ’ہٹ‘ ہو گئی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -