پاکستانی عوام الیکشن میں ن لیگ کو ووٹ نہ دیں : پیر آف گولڑہ شریف کا اہم اعلان

پاکستانی عوام الیکشن میں ن لیگ کو ووٹ نہ دیں : پیر آف گولڑہ شریف کا اہم اعلان
پاکستانی عوام الیکشن میں ن لیگ کو ووٹ نہ دیں : پیر آف گولڑہ شریف کا اہم اعلان

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نظام الدین جامی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ کوئی بھی مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کس کو دینا ہی اس کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی نے کہا کہ نواز شریف ذاتی مفادات کے لیے مہم چلا سکتے ہیں توختم نبوتﷺ کے معاملے پر کیوں نہیں چلا سکتے؟ ہم مذہبی معاملات پر اکٹھے ہوئے ہیں ، ہمارا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 16جنوری 2018کو ختم نبوت کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ پیر حمید الدین سیالوی نے جو 31دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے ان کے ساتھ ہیں۔ ہم بھی صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ طاہر القادری نے پنجاب حکومت کو 31دسبمر کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد